ابنا: پاکستان کے معروف تجزیہ نگار اسد عباس نے کہا کہ مصر میں چھے سو سے زائد افراد کو، جن میں اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع بھی شامل ہیں، مختصر سی سماعت کے بعد موت کی سزا سنانا اور دفاع میں انھیں کچھ بولنے کی اجازت نہ دیا جانا، کہاں کا انصاف ہے اور اسی لئے اقوام متحدہ اور مختلف عالمی اداروں نے اس کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کے خلاف سازشیں ہوری ہیں اور اگر اب بھی مسلمان حکمرانوں نے ہوشیاری سے کام نہیں لیا تو نقصان مسلمانوں کا ہی ہوگا۔
.....
/169